خلیج اردو
10 ستمبر 2020
دبئی: دبئی کی مرکزی بنک نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معاشی استحکام کیلئےمشترکہ کاوشوں اور اقدامات کے بعد ایک معاہدے کی یادست پر دستخط کیے ہیں جس میں دونوں ممالک منی لانڈرنگ ، دہشتگردوں کی مالی معاونت اوردیگر معاشی جرائم کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔
معاہدے پر متحدہ عرب امارات کے فنانشل انٹلی جنس یونٹس کے قائمقام سربراہ علی فیصل باعلاوی اور یو اے ای میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے دستخط کیے۔
امبیسڈر دستگیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں ملکر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدے اس عالمی کاوش کا حصہ ہے جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے انسداد کیلئے اقوام عالم کوشاں ہے۔ اس حوالے سے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دونوں ممالک نے ملکر کام کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے معاہدہ کیا ہے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے حوالہ اور ہنڈی سروس کو قانونی بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
متحدہ عرب امارات کی کمیٹی برائے انسداد منی لانڈرنگ ، ٹیرر فنانسنگ اور فنانشل ٹیررزم نے وفاقی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایسے جرائم کی نشاندہی کیلئے فاوری ٹک کا نظام رائج کیا ہے۔
Source : Khaleej Times







