(خلیج اردو ) بخرین نے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا اور جمعہ سے صرف فجر کی نماز مسجد میں ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
بخرین میڈیا کے مطابق مساجد کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے مگر عوام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کرونا کے خلاف اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مساجد کو دوبارہ بند کردیا جائے گا ۔
بخرین نے متعدد بار مساجد کھولنے کا اعلان کیا جس کو بعد میں موخر کردیا گیا ۔ بخرین نے پہلے مساجد کھولنے کے لئے 5 جون کی تاریخ بتائی تھی جس کو بعد میں تبدیل کردیا گیا ۔
بخرین میں کرونا وائرس کے 50 ہزار 393 مریض ہیں جبکہ 186 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
Source:Gulf News







