متحدہ عرب امارات

فوج کے سیاست سے کنارہ کشی کے فیصلے کو سراہتا ہوں،چوہدری نثار علی خان

خلیج اردو

اسلام آباد: چوہدری نثار علی خان ایک بار پھر منظرعام پر آگئے۔ سابق وزیر داخلہ نے اپنے حلقے سے دوبارہ سیاست شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کسی پارٹی میں نہیں جارہا۔ سیاست میں عزت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ فوج کے سیاست سے دور رہنے کے فیصلے کو سراہا۔

 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان سے دوستی، تعلق اور احترام کا رشتہ ہے، مسلم لیگ ن میں کافی عرصہ رہا ان سے بھی میرا رابطہ ہے۔

 

فوج کے سیاست سے دور رہنے کے بیان پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فوج نے اچھا قدم اٹھایا ہے تو ہمیں ویلکم کرنا چاہئے، فوج کو اپنا اور سیاست دانوں کو اپنا کام کرنا چاہئے۔

 

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹی تو نہیں بنا رہا، فی الحال تمام تر توجہ اپنے حلقے کی عوام کو متحرک کرنے پر ہے۔ اس وقت میں عوام کے پاس خدمت کی غرض سے آیا ہوں، میں نہیں سمجھتا کہ خونی الیکشن ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button