خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے سرکاری استغاثہ (پی پی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سرکاری، تاریخی اور قومی و نجی دستاویزات کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے پر سزاوں کی وضاحت کی۔
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ، نیشنل لائبریری و آرکائیوز اور اس کی ترامیم کے بارے میں 2008 کے وفاقی قانون نمبر (7) کے آرٹیکل نمبر 25 کے مطابق، جو شخص بھی جان بوجھ کر کسی دستاویز کو نقصان پہنچاتا ہے، اسے کم سے کم آٹھ ماہ قید یا 40 ہزار درہم اور زیادہ سے زیادہ 1لاکھ درہم جرمانے میں سے کوئی ایک سزا سنائی جائے گی۔
آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کی جانب سے کانفیڈنشل دستاویز کے مواد کو نقصان پہنچانے ، بیرون ملک اسمگل کرنے، یا مواد کو ضروری اجازت کے بغیر نقل یا افشا کرنے پرکم از کم ایک سال کی قید یا کم سے کم 50 ہزار درہم جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ 10لاکھ درہم جرمانے میں کوئی ایک سزا دی جائے گی۔
مزکورہ بالا سزائیں اور دستاویزات کی درجہ بندی کی بنیاد پر،ہر اس شخص پر لاگو ہوں گی جو کوئی دستاویز چوری کرتا ہے یا اس قانون کے نفاذ کے ذمہ داروں کو اس تک رسائی میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ اس قانون میں فراہم کردہ ان سزاؤں کی سزا کسی اور قانون کے تحت دی گئی سخت سزا کے لیے تعصب کے بغیر ہوگی۔
یہ پوسٹ سرکاری استغاثہ کی جانب سے معاشرے میں قانونی ثقافت کو فروغ دینے اور ملک میں تازہ ترین قانون سازی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔