متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس : کوویڈ -19 سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لئے ابو ظہبی پروگرام کا اعلان-

ابوظہبی میڈیا آفس نے اتوار کے روز ملک میں کوویڈ-19 کورونا وائرس کے بحران سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لئے ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا۔

‘ٹوگیدر وی آر اس گڈ’ پروگرام متاثرہ باشندوں کی چار کلیدی میں مدد کرے گا: تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، خوراک اور بنیادی ضروریات۔

میڈیا آفس نے ایک ٹویٹ میں کہا ، نجی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین کو اسکول کی فیس اور فاصلاتی تعلیم کے لئے ڈیوائس کی فراہمی کی جائے گی۔

درخواست دینے کے لئے ، رہائشی 800-3088 پر کال کریں – یا اس ویب سائٹ togetherwearegood.ae
پر وزٹ کریں-

معاشرے کو موجودہ صحت اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ابو ظہبی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ‘اٹوگیدر وی آر اس گڈ’ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اتھارٹی برائے معاشرتی تعاون – مان کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے ، یہ پروگرام ہمارے معاشرے میں ہر ایک کو مدد فراہم کرے گا –

Source : Khaleej Times
12 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button