شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ یاٹ اور بوٹ کے کرایے پر کام کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ میرین ٹرپ کے انعقاد کو بھی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔
ان اداروں کو سرحدی اور ساحلی محافظوں کی ضروریات پر عمل پیرا اور سمندری نقل و حمل کے وسائل پر غور کرنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ ، انہیں صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں اپنائے جانے والے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا-
محکمے نے بتایا کہ ان سرگرمیوں پر انسپکشن مہم چلائی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں-
ایس ای ڈی ڈی(SEDD) کے چیئرمین سلطان عبد اللہ بن ہدہ السویدی نے کہا کہ یاٹ اور بوٹ کے کرایے پر کام کرنے والے اداروں کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ محکمہ کے تعاون سے کئے گئے ایک مطالعے اور تجزیے کے بعد کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے نشاندہی کی کے "ایس ای ڈی ڈی (SEDD) عوامی صحت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ایک کی حفاظت کے بارے میں فکرمند ہے ۔”
Source : Khaleej Times
21 April 2020







