متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:کیا روزے کی حالت میں کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے؟

متحدہ عرب امارات کے فتویٰ کونسل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کوویڈ-19 کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے سے کسی کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

عربی روزنامہ ال اتحاد نے فتویٰ کونسل کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلمان اس بات سے خوفذدہ نہ ہوں کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے سے ان کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔

جیسا کہ خلیج ٹائمز کی اطلاع ہے ، اس سے قبل کونسل نے وبائی امراض کے پیش نظر مسلمانوں کے روزہ رکھنے کے لئے ایک گائڈ لائن جاری کی تھی-

کونسل نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کوویڈ ۔19 کی علامات ہیں وہ مقدس مہینے میں روزہ نہ رکھنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

رہائشی رمضان سے متعلق کسی بھی سوالات کے لئے کونسل کو 8002422 پر کال کرسکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times
22 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button