کل سے دبئی میں جیمز اور فٹنس سنٹرز دوبارہ کھلنے کے لئے تیار ہیں۔
ان مراکز میں آنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
مراکز میں دوبارہ شروع ہونے والی سرگرمیوں میں سوئمنگ اور
انڈور واٹر کھیل شامل نہیں ہیں۔ ان سینٹرز میں 12 سال سے کم عمر اور 60 سال سے ذیادہ عمر کے افراد کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔
50 فیصد گنجائش کی اجازت سے لے کر یہ یقینی بنانا کہ تمام کھلاڑی / فٹنس خواہشمند ماسک پہنیں ، دبئی اسپورٹس کونسل کے ذریعہ جاری کردہ گائیڈ لائنز یہ ہیں-
1. کھیلوں کی سہولیات اور تمام اوزار ، سازوسامان ، اور نقل و حمل کے ذرائع کو دبئی بلدیہ کی طرف سے منظور شدہ کمپنی کے ذریعے سینیٹائزڈ کیا جانا چاہیے۔ سینیٹائزیشن کا ایک مستقل پروگرام رکھا جائے گا ، اور اسٹیبلشمنٹ کو ضروری علاقوں میں سینیائٹرز فراہم کیے جائیں گے۔
2. کم سے کم 2 میٹر کا جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا ، اور کھیلوں کے سامان کے مابین سیپریٹرز / پارٹیشنس (جیسے ایکریلک ڈیوائڈرز) انسٹال کیے جائیں گے
3. زیادہ سے زیادہ 50 % سہولت کی معمول کی گنجائش پر – ہر سہولت اپنے کام کے اوقات کی قومی اسٹرلائزیشن پروگرام کے اوقات (رات 11 بجے سے صبح 6 بجے) کے مطابق وضاحت کرے گی۔
4. انتظار کے مقامات ، لاکر رومز ، چینجنگ رومز ، اور شاور بوتھ (شاور ، سونا ، جاکوزی) بند ہیں۔ مزید برآں ، کسی بھی علاقے میں ٹرینرز اور انسٹرکٹرز کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
ہر استعمال کے بعد ، یا کم از کم ہر گھنٹے میں باتھ روم / بیت الخلا سینیٹائزڈ کیے جانے چاہیے-
6. تمام ایتھلیٹوں / زائرین / ممبران کو ہلکی یا اعتدال پسند جسمانی سرگرمی میں مصروف رہتے ہوئے چہرے کا ماسک پہننا چاہئے۔ سخت جسمانی مشقوں کے دوران ماسک کو ہٹایا جاسکتا ہے۔
7. عموما سازوسامان جو ممبروں کے ذریعہ استعمال کیے جاتے ہیں ، انہیں اچھی طرح صاف کرنا چاہئے۔ فرش اور سامان ہر استعمال کے بعد ہمیشہ صاف ہونے چاہئے-
8. ہر تربیتی سیشن کے آغاز سے پہلے صارفین ، ملازمین ، ٹرینرز اور شرکاء کے درجہ حرارت کی پیمائش کے لئے سامان مہیا کیا جانا چاہیے۔ 37.5 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت رکھنے والے کسی
بھی فرد کو اس سہولت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
9. 12 سال سے کم عمر افراد اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Source : Khaleej Times
27 May 2020







