متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس سے مزید 6 افراد ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
04 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں 2113 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2279 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے ۔ اسی طرح 6 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امارات میں ابتک 470136 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 454600 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہوئی ہے۔ ابتک کرونا سے 1510 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد14026 ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ابتک ملگ گیر کرونا ٹیسٹنگ کے باعث 38.3 ملین کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں لاکھوں لوگ عیسائیوں کا مذہبی تہوار ایسٹر منارہے ہیں اور اس حوالے سے ملک میں کافی زیادہ سخت ایس او پیز اختیار کیے گئے ہیں۔ گرجاگروں میں مختلف تقاریب میں ایس او پیز کا خیال رکھا جارہا ہے۔

عالمی سطح پر ابتک 130.5 ملین افراد کرونا وئرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ابتک کرونا وائرس سے 2980848 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

554296 ہلاکتوں اور 30 ملین کنفرم کرونا کیسز کے ساتھ متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاجئثر ہونے والا ملک ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button