متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : غیرمہذب وئرل ویڈیو کا معاملہ ، ملوث افراد پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا

خلیج اردو
04 اپریل 2021
دبئی : دبئی میں ایک غیر شائستہ اور نامنسب مواد پر مشتمل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دبئی پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کا ایک گروہ گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایسے غیر شائستہ رویوں پر سخت وارننگ جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی میں بالکونی میں خواتین موجود ہیں جو غیر مذب انداز میں اپنی ویڈیوز بنوا رہی ہیں۔ انہیں فوٹوگرافر کی جانب سے غیر شائستہ پوز بنانے کا کہا جاتا ہے جس پر وہ عمل کرتین ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے رویے متحدہ عرب امارات کے تہذیب کے خلاف ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں سائبر کرائم قوانین کے آرٹیکل 17 کے مطابق ایسے مواد پر 250 ہزار درہم سے لے کر 500 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا اور جو کوئی بھی شخص سوشل میڈیا سے یا کسی ویب سائیٹ کی مدد سے یا کسی الکٹرانک ذرائع سے ایسا مواد نشر کرے گا اسے یہ سزا ہوگی۔

وفاقی پینل کوڈ کے آرٹیکل 361 کے مطابق کوئی بھی شخص جو بے ہوادہ تقریر کریں یا گانا گائے یا کوئی کسی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے یا مائل کرنے کا مواد شائع کرے تو اسے 5000 درہم جرمانہ اور 6 مہینے کیلئے جیل کی سزا ہوگی۔

اس سے قبل اس سال متحدہ عرب امارات کے استعاثہ عامہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی شخص کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیو بنانا یا تصویر کھینچنا ایک جرم ہے اور کسی شخص کی پرائیویسی کو بریچ کرنے پر 500 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button