
خلیج اردو
04 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں وزارت توانائی نے رمضان کے مقدس مہینے میں اکانومی منسٹری نے بڑی سطح پر بچت کا اعلان کیا ہے جس میں 13 اپیل سے مختلف اشیا؍ پر رعایت ہو گی۔
894 مراکز پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر 25 سے 75 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ خاص کر ان افراد پر زیادہ رعایت ہوگی جو رمضان میں ضرورت کے ہوں گے۔
اکانومی منسٹری میں مسابقت اور صارف تحفظ محکمہ کے ڈائریکٹر مروان آل سبوسی نے کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے ہدایات کے بعد مختلف اشیاء پر مختلف مراکز کی جانب سے رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان تمام اشیاء کی تعداد 30 ہزار تک ہیں جن پر مختلف شرح سے رایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ مختلف کاروباری مراکز نے کہا ہے کہ مختلف ٹھوکریوں کا بندوبست کیا گیا ہے جس میں وہ ٹھوکریان بھی ہیں جب میں اشیاء پہلے سے پیک ہیں اور وہ بھی جن میں صارفین کو اشیاء کا انتخاب کرنے کی آزادی ہو گی اور ان پر رعایت دی گئی ہے۔
ان رعایتیوں سے ایک صارف کو 50 سے 140 درہم تک کی بچت ہوگی۔ یہ پورے رمضان میں جاری رہے گا۔
السبوسی نے وضاحت کی ہے کہ مختلف ایوسی ایشنز اور اوٹلٹس نے اپنے خصوصی شاپنگ پلیٹ فارم پر خاص رعایت دی ہوئی ہے۔ ان مراکز پر کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور صحت کے دیگر حوالوں سے احتیاط برتنا شامل ہے۔
انہوں نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ تمام ہدایات اور گائیڈلائنز کی منظوری دیں جن کی منظوری ملک میں مجاز اتھارٹیز نے دی ہے تاکہ کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
Source : Khaleej Times







