
خلیج اردو
04 اپریل 2021
تکرت : عراق میں فوجی ایئربیس کے قریب امریکی ٹھیکہ داری کمپنی پر دو راکٹ گرا دیئے گئے ہیں ۔ اتوار کو یہ حملہ دیہی علاقوں میں کیا گیا تھا جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان راکٹ حملوں کا نشانہ بلاد ایئربیس تھا جو بغداد کے جنوب میں ہے لیکن راکٹ اس سے پہلے گر گئے اور البو اسی گاؤں کو ہٹ کیا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس تخریب کاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام نے ذرائع سے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایرانی سرپراستی میں کام کرنے والی شدت پسند گروپوں نے ماضی مین ایسے حملوں کی ذمہ داری لی تھی۔
Source : Khaleej Times







