خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال کی ہے جس کے مطابق ملک میں 256 نئے کیسز اور 331 افراد وباء سے صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
آج تک ملک میں کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کی تعداد 84.2 ملین ہیں۔ کرونا وائرس کیسز کی تعداد پانچ ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جمعہ کو رائٹرز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ڈیلٹا قسم کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
دنیا کہ آدھی سے زیادہ آبادی کو ابھی تک کرونا وائرس کی ایک بھی ویکسین نہیں لگوائی گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز کرونا وائرس سے امریکی اموات 700،000 سے تجاوز کر گئیں ۔ یہ تعداد ملک کے دارالحکومت واشنگٹن کی آبادی کے مساوی ہے۔
روس نے جمعہ کے روز چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافے کی اطلاع دی ہے جہاں حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 887 اموات کی اطلاع دی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 24،522 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو جولائی کے آخر سے سب سے زیادہ ہیں۔
Source : Khaleej Times