خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس فورس نے جمعہ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔ پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ پیدل چلنے والے افراد کیلئے مختص جگہ پر گاڑی نہ چلائیں۔
پولیس نے ابوظبہی مونیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اشتراک سے اپنے حفاظتی مہم کے حصے کے طور پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک پیدل چلنے والے شخص کو ایک تیز رفتار ٹرک کچل دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیر پیدل چلنے والوں کیلئے مختص راستے پر چل رہا ہوتا ہے۔ ٹرک وقت پر نہیں رکتا اور اسے کچل دیتا ہے۔
#أخبارنا | بثت #شرطة_أبوظبي بالتعاون مع مركز المتابعة والتحكم وضمن حملة #درب_السلامة ومبادرة #لكم_التعليق فيديو لسائق ارتكب حادث دهس عند خطوط عبور المشاه . @abudhabimcc pic.twitter.com/1aAobfPUne
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) October 1, 2021
سنٹرل آپریشنز سیکٹر کے ڈائریکٹوریٹ برائے ٹریفک اینڈ پٹرول نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ پیدل چلنے والے افراد کیلئے راستہ دیں اور ان کیلئے اپنی رفتار کم کریں۔
متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قانون کے آرٹیکل 69 کے مطابق نامزد کردہ کراسنگ زون میں پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینے پر 500 درہم جرمانہ ہے اور ان کے خلاف ٹریفک بک میں چھ بلیک پوائنٹس درج کیے جائیں گے۔
Source : Khaleej Times