متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس کا زور ایک بار پھر ٹھوٹنے لگا، مریضوں کے صحتیابیوں کے حوالے سے اچھی خبر، دو ہزار سے زائد مریض صحتیاب

وزارت صحت نے2443  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے 2443  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 66.095 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے513  نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 73,984  ‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 388 ہو گئی ہے.

ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 7501 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button