متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے نئے کیسزکا اعلان کر دیا

وزارت صحت نے 724 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے ہفتے کے روز کورونا وائرس کے724 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 21,061‬ ہو گئی ہے . وزارت صحت نے626 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 38,268, ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 1 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 275 ہو گئی ہے.

کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button