دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کوویڈ 19 میں متاثرہ افراد کے لئے درکار قرنطینہ سے متعلق سوالات کی وضاحت کی گئی ہے۔
ٹیوٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ، اتھارٹی نے وضاحت کی کہ آئسولیشن کی سہولت سے خارج ہونے کےلئے کیا شرائط درکار ہیں، اور کوویڈ -19 انفیکشن سےریکورہونےمیں کتناوقت لگ سکتا ہے، تمام متاثرہ مریضوں کو ایک بار ٹھیک
-ہونے کے بعد روزانہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہے
۔ .کورونا وائرس کے لئے آئسولیشن کی مدت کتنی لمبی ہے؟
ایک شخص جوکورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے وہ 14 دن سے زیادہ کی مدت تک آئسولیشن میں رہے گا – بشرطیکہ مرض کی علامات نہ ہوں، یا اس کی ہلکی علامت ہو۔
آئسولیشن کی سہولیات سے ڈسچارج ہونے کے لئے کیا شرائط ہیں؟
– ٹیسٹ کے نتائج کو حاصل کرنے کی تاریخ سے 14 دن کی تکمیل
– علامات میں بہتری
– مریض کو بخار نہیں ہوں، اور تین دن تک مسلسل بغیر کسی دوا کے استعمال کے اس سے جسم کا درجہ حرارت 37 .5 °C سے کم ہو
سہولت چھوڑنےبعد مریض کے لئے اس کا نتیجہ منفی ہونا چاہئے؟
کسی ایسے مریض کے لئے معائنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس میں علامات نہیں ہوں اور اس نے آئسولیشن میں 14 دن کی مدت مکمل کی ہو ، کیوں کہ اس مدت کے بعد اسے انفیکشن کا کیریئر نہیں سمجھا جاتا ہے
SOURCE: KHALEEJ TIMES







