خلیج اردو
دبئی: دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منمنٹ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی میں آہستہ آہستہ تمام قسم کی پابندیاں ختم کررہے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے فیصلے میں تمام سرگرمیوں، ایونٹس اور سماجی اجلاس معمول کے مطابق ہوں گے اور یہ پندرہ فروری تک جاری رہیں گے۔
حکام نے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے لازمی احتیاطی تدابیر اپنانے پر عوام کی تعریف کی ہے تاہم لوگوں سے ابھی بھی کہا گیا ہے حفاظتی عوامل پر عمل کیا جائے گا جس میں ماسک پہننا شامل ہے۔
اس سے قبل نیشنل ایمرجنسی کرائسز منجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فروری کے وسط تک تمام طرح کی پابندیوں میں آہستہ آہستہ نرمی لائیں گے۔
ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے اور بدھ کے روز وائرس کے کیسز 1,538 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں وائرس کی وجہ سے چار افراد کی موت واقع ہو گئی تھی۔
ملک میں کرونا وائرس کے کل کیسز 862,514 اور کل ہلاکتیں 2,273 ہو گئیں ہیں ۔ دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ویکسینشن ریٹ ہے۔
Source : Khaleej Times