خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق دبئی میں ٹیکسی وینوں میں چار مسافروں کو بیٹھانے کی اجازت ہوگی اگر سفر کے لیے بکنگ ہالہ ایپ کے ذریعے کی گئی ہے۔ ہالا ایپ دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور کریم کمپنی کے درمیان مشترکہ منصوبے کے بعد بنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ٹیکسیوں میں دو سے زائد افراد بیٹھانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم اب حکام نے ٹیکسی وین میں چار افراد بیٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ کیونکہ وین میں چار افراد سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بیٹھ سکتے ہیں۔
تاہم عام گاڑیوں والی ٹیکسیوں اور سیڈان ٹیکسیوں پر ابھی بھی دو سے زائد مسافر بیٹھانے پر پابندی عائد ہے۔
ہالہ کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ” چونکہ ہالہ وین ٹیکسیوں میں سیٹوں کی دو قطاریں ہونے کی وجہ سے چار افراد دو دو کے حساب سے دونوں قطاروں پر بیٹھ سکتے ہیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔”۔
ہالہ نے مزید بتایا کہ اس اقدام سے فیملیز اور گروپ کی صورت میں سفر کرنے والے دوستوں کو فائدہ ہوگا۔”اور ہالہ ٹیکسی وین کا کرایہ عام ٹیکسی کے برابر ہے”۔
ٹیکسی وین کیسے بک کرتے ہیں؟
- کریم ایپ کھولیں اور ہالہ ٹیکسی کا انتخاب کریں
- جہاں پر ٹیکسی بلانا چاہتے ہیں اس کی اور جہاں جانا چاہتے ہیں وہاں کی لوکیشن کا اندراج کریں
- کاروں کی اقسام کے آپشن میں سے ہالہ وین ٹیکسی کا انتخاب کریں
Source: Gulf News




