متحدہ عرب امارات

سیہا نے یو اے ای بھر میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی (سیہا) نے یو اے ای بھر میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 370 درہم سے کم کر کے 250 درہم مقرر کر دی ہے۔ اور یو اے ای بھر میں سیہا کے تمام مراکز پر یہی قیمت ہوگی۔

سیہا کا کہنا تھا کہ "نئی قیمت اپنی صحت کو یقینی بنانے ٹیسٹ کے خواہشمند تمام افراد کے لیے دستیاب ہوگی۔ اور یہ ٹیسٹ تمام شہریوں اور انکے گھریلو ملازموں، معزور افراد، حاملہ خواتین، 50 سال سے زائد عمر کے افراد، موذی مرض میں مبتلا افراد، اور کورونا کے مشتبہ افراد کے لیے بلکل مفت ہوگا”۔

یاد رہے کہ اس وقت یو اے ای بھر میں تقریبا 23 لیبارٹریاں سیہا کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ جو ہفتے کے روز سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کام کرتی ہیں۔ اور ٹیسٹ کے لیے اپوئنٹمنٹ حاصل کرنے لیے سیہا کی موبائل اپیلیکشن استعمال کی جاسکتی ہے۔ اور ٹیسٹ فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔

مزیدبرآں، سیہا نے العین ہسپتال میں بحالی کا مرکز دوبارہ کھول دیا ہے۔ جس میں مریضوں کا علاج عالمی معیار کے مطابق کیا جاتا ہے۔

العین ہسپتال کے بحالی اور فزیوتھیراپی سنٹر کی ڈائریکٹر سمایا الحمدادی کا کہنا تھا کہ”بحالی مرکز معزور افراد، بیماری یا فریکچر سے صحت یاب ہونے والے مریضوں، ذہنی مریضوں اور دیگر ذہنی عارضوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ شعبہ بولنے میں دشواری میں مبتلا مریضوں اور گونگوں اور بہروں کا علاج کرتا ہے۔

Source: Gulf Today

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button