متحدہ عرب امارات

عرب ممالک میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ، ماہرین کیا کہتے ہیں ؟

خلیج اردو
08 ستمبر 2020
ابوظبہی: کچھ عرب ممالک میں کورونا وائرس کی شدت میں اور کیسز میں اضافے کے بعد ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شاید یہ کورونا وائرس کی دوسری لہر ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے شائع اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے متائثرہ افراد کی تعداد 27 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

مشرقی بحیرہ روم میں واقع عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر کے مطابق خطے میں شامل پاکستان ، ایران ، افغانستان سمیت عرب ممالک میں کورونا وائرس کی تعداد 2.1 ملین سے زائد ہیں جبکہ 53082 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصر میں وزارت صحت نے اتوار کو 19 افراد کی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق مصر میں اب تک 5530 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے متائثرین کی تعداد 99863 ہے۔

اردن میں حکام نے کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ کے بعد عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ امان اپلیکیشن کا استعمال کریں جس سے کورونا وائرس کے مریض کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا جا سکے۔

ایسے وقت میں جب قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 10 نومبر کو ہونے ہیں، سلطنت ہاشمی میں اتوار کی روز 58 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد سلطنت میں کورونا وائرس کے متائثرین کی تعداد 2411 ہو گئی ہے۔

فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں پیر کے روز 789 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ تین افراد کی کورونا سے ہلاکت بھی ہوئی۔ غزہ میں گزشتہ چودہ دنوں سے ہنگامی صورت حال ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے خلاف موئثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اسرائیل نے پیر کے روز 2157 کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 40 زیادہ متائثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

یمن میں پیر کے روز 4 نئے کیسز کا اعلان ہوا ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے متائثرہ افراد کی تعداد 1987 ہو گئی ہے جبکہ 572 افراد وئرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد تشویش پائی جاتی ہے کہ کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button