متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : قونصل سروسز دو دنوں کیلئے معطل ہوں گے

خلیج اردو
17 جنوری 2021
دبئی : فلپائنی قونصلیٹ جنرل کو دو دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلپائنی قونصلیٹ جنرل نے پوسٹ کیا ہے جس میں کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قونصلیٹ کو 18 جنوری تک بند رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے عارضی بندش سے متعلق کہا گیا ہے کہ قونصلیٹ کو سنیٹیشن کے عمل سے گزارا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ رکھا جا سکے۔

فلپائنی قونصل جنرل پاول ریمنڈ کارٹیس نے گلف نیوز کو بتایا کہ وہ خود اور اسٹاف کا کا کورونا ٹیسٹ کریں گے اور نتیجہ آنے تک قونصلیٹ جنرل کی صفائی کا عمل بھی مکمل ہوگا۔

اس کے علاوہ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ فکرمند ہونے کے بجائے انتظار کریں اور ان دو دنوں میں کسی بھی قسم کی سہولت نہیں دی جائے گی۔ ساتھ میں جن افراد نے اتوار کے روز قونصلر خدمات حاصل کیں وہ اپنا ٹیسٹ بھی کریں۔

جن افراد نے قونصل خانے کی خڈمات حاصل کرنے کیلئے اپوائنٹمنٹ لیں ہیں ان کے رجسٹرڈ ایم میل ایڈریس پر ان سے رابطہ کیا جائے ۔ جن لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہوتی ہے ، فلپائنی قونصلیٹ نے انہیں واٹس ایپ نمبر (056 4177558) اور ہاٹ لائن (056 5015755؛ 056 5015756) پر رابطے جا نشورہ دیا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button