متحدہ عرب امارات

عجمان میں 3 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری قائم کردی گئی

اس سنٹر میں 20 لیزر بوتھ ہیں اور اس میں 6000 سے 8000 لوگوں کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔

 

خلیج اردو آن لائن: اب عجمان کے رہائشی کورونا ٹیسٹ کے لیے قائم کی گئی نئی لیبارٹری پر جا سکتے ہیں اور 3 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ٹیسٹ کی فیس 50 درہم ہوگی۔

تیموہ ہیلتھ کیئر کی جانب سے قائم کیے گئے کورونا وائرس لیزر اسکریننگ سنٹر کا افتتاح عجمان کے ولی عہد اور عجمان ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ عمار بن حمید بن راشد النعیمی  نے کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی قیادت امارات کے لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے پر عزم ہے اور کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانایاں لگا رہی ہے۔

اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ الراشیدی کا کہنا تھا کہ یہ اس سنٹر اپنی مثال آپ ہے، جس سے شمالی امارات کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ خاص طور پر عجمان کے رہائشی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ اور یہ سنٹر 24 گھنٹے کام کرے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس ٹٰیسٹ کی فیس 50 درہم ہوگی اور  یہ سنٹر 19 اگست سے کام کرنا شروع کر دے گا۔

اس سنٹر میں 20 لیزر بوتھ ہیں اور اس میں 6000 سے 8000 لوگوں کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔

ٹیسٹ سنٹر کے افتتاح کے بعد شیخ عمار اور انکے وفد کا کورونا وائرس لیزر ٹٰیسٹ کیا گیا اور اسکے بعد انہیں سنٹر کا تفصیلی دوراہ کروایا گیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button