(خلیج اردو ) ابوظہبی میں 23 ہزار مزدوروں کو لیبر کورٹ کے ذریعے بقایاجات ادا کردیئے گئے ۔پچھلے سال مزدوروں کو لیبر کورٹ نے 557 ملین درہم بقایاجات ادا کئے تھے۔ لیبر کورٹ نے 23 ہزار مزدوروں کو درہم 261 ملین ادا کئے ۔
ابوظہبی میں ون ڈے کورٹس کی تشکیل 2018 میں ہوئی جس کے بعد موبائل پورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا جو مزدور کیمپس دورہ کرکے مزدور کے بقایاجات کے کیسز نمٹاتے ہیں ۔ ابوظہبی میں مزدوروں کو بقایاجات ادا کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں جس سے سالانہ ہزاروں کی تعداد مزدوروں کو رقم کی ادائیگی ممکن بنائی جاتی ہے ۔
لیبر کورٹ کی کاروائی کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں بھی نہیں رکھی تھی اور باقاعدگی سے انصاف دلانے کا عمل جاری رہا تھا ۔
ابوظہبی میں لیبر کورٹس خیراتی اداروں کے ساتھ مل کر ایسا لائے عمل جاری کرنے والی ہے جس سے مزدوروں کو رقم کی ادائیگی ممکن بنائی جائیگی اگر کمپنی تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر کی خربے استعمال کرے ۔
Source: The National







