حکام 20،000 نئے لوگو کے ٹیسٹ کئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز ناول کورونا وائرس ، کوویڈ 19 کے 376 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے ، جس سے ملک میں کیسوں کی کل تعداد 3،736 ہوگئی ہے۔ان نئے کیسز کا پتا 20،000 ٹیسٹوں کے بعد کا پتہ چلا۔
وزارت صحت اور روک تھام نے 170 مریضوں کی صحتیابی کے بھی اعلان کیا،جس کے بعد ملک میں کل صحتیاب مریضوں کی تعداد 588 ہو گئی ۔
متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے کی باضابطہ ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے ایک ورچوئل پریس بریفنگ میں کہا کہ 170 مریضوں نے علاج معالجے کے بعد مکمل صحت یابی کی ہے ، جسسے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 588 ہو گئی ہے۔
بعد إجراء 20 ألف فحص طبي، وزارة الصحة تعلن عن تسجيل 376 إصابة جديدة بفيروس #كورونا المستجد. وشفاء 170 حالة، و4 حالات وفاة.
After conducting 20,000 tests, Ministry of Health announces the register of 376 new cases of #Coronavirus, the recovery of 170 cases, and 4 death cases. pic.twitter.com/DkUdzfq3hq
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) April 11, 2020
The latest update of #Coronavirus (#COVID19) in the #UAE#StayHome pic.twitter.com/rCmcLadXgt
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) April 11, 2020
عہدیدار نے کوویڈ ۔19 کے چار مریضوں کی موت کا انکشاف بھی کیا۔ ملک میں اب اموات کی کل تعداد 20 ہوچکی ہے۔
الحسانی نے کہا کہ وزارت صحت اور روک تھام کی کورونا وائرس اسکریننگ کو تیز کرنے کے منصوبوں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شہریوں اور رہائشیوں کے 20،000 سے زائد کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے ہیں ، جس سے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مدد ملی گی ۔
کوویڈ 19 ٹیسٹوں کی کل تعداد اب ملک بھر میں 648،195 ہے۔
Source : Khaleej Times
11 April 2020







