متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 3307 نئے کیسز اور 12 اموات رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 3307 نئے کیسز سامنے ہیں جس سے ملک بھر میں اب تک سامنے آںے والے کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 974 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے حوالے سے کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی صحت مستحکم ہے اور انہیں ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اور نئے کیسز ملک بھر میں کیے جانے والے 164551 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

جبکہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3404 رہی اور ملک بھر میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 18797 ہے۔ جبکہ وائرس سے 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 986 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جانبحق ہونے والے مریضوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکام سے ساتھ تعاؤن کریں اور کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button