پاکستانی خبریں

پاکستان نے ایک اور کورونا ویکسین استعمال کے لیےمنظور کر لی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کی تیار کردہ کینسائنو بائیو نامی ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کے لیے مںظور کر لیا ہے۔

کینسائنو پاکستان میں ایمرجنسی استعمال کے لیے منظور کی جانے والی چوتھی ویکسین ہے۔  اس سے پہلے چین سائنوفارم ویکسین، آسٹرازینیکا، اور روس کی تیار کردہ سپنٹکن ویکسین کو استعمال کے لیے منظور کیا جا چکا ہے۔

ایمرجنسی منظوری کچھ ہفتوں کے لیے دی جاتی ہے تاکہ ویکسین کے افادیت، محفوظ اور مؤثر ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔

کینسسائنو بائیو کی جانب سے گزشتہ ہفتے اس ویکسین کے فیز تھری کے تجربات کا تنائج جاری کیے گئے ہیں، یہ تجربات پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کیے گئے تھے۔ ان تجربات کے نتائج کے مطابق یہ ویکسین علامات والے کورونا کیسز کے خلاف 65 اشاریہ 7 فیصد تک مؤثر ہے جبکہ بیماری کی شدت سے بچاؤ میں یہ ویکسین 90 اشاریہ 98 فیصد کامیاب رہی ہے۔

جبکہ اس ویکسین کے پاکستان میں ہونے والے تجربات کے نتائج کے مطابق علامات والے کورونا کیسز سے بچاؤ میں یہ ویکسین 74 اشاریہ 8 فیصد تک کامیاب رہی جبکہ کورونا وائرس کی انفیکشن کے شدید ہونے سے بچانے میں یہ ویکسین 100 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔

وزیر صحت کی جانب سے گزشتہ ہفتے بتایا گیا تھا کہ ان تجربات میں 30 ہزار افراد نے شرکت کی جن میں 101 کورونا کے تصدیق شدہ کیسز بھی تھے۔ اور تجربات کے دوران ویکسین کے غیر محفوظ ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button