خلیج اردو آن لائن:
بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک۔
آگ ریاست کے ویرودھن ضلع کے ایک گاؤں اچنکلم میں واقع ایک فیکٹری میں لگی۔
علاقائی پولیس افسر راجہ نارائنن کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
پولیس افسر کا مزید کہنا ہے کہ ” آج سہ پہر فیکٹری میں ہونے والے اس حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 26 افراد کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے”۔
خیال رہے کہ تام ناڈو کا ویرودھن ضلع پٹاخلے بنانے والی فیکٹریوں پر مشتمل ضلع ہے۔ اور ہزاروں لوگ کے روزگار کا انحصار اس صنعت پر ہے۔ لہذا اس ضلع میں ایسے حادثات معمول کی بات ہے۔
مارچ میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائے جانے والے لاک ڈاؤن سے پہلے دو مختلف ایسے حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جب کہ 2009 اور 2012 میں ایسے حادثات کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔
Source: Khaleej Times







