متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین مہم پور زور و شور سے جاری ہے۔ اور اس حوالے سے یو اے ای دنیا بھر کے کئی ممالک کو مات دے رہا ہے۔

جمعے کے روز متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کر کے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران 1 لاکھ 9 ہزار 587 رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

ٹوئیٹ میں مزید بتایا گیا کہ یو اے ای میں اب تک کورونا ویکسین کی 5 ملین کے قریب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس سے یو اے ای میں ویکسین کی فی 100 افراد تقسیم کی شرح 49 اشاریہ 56 ہوگئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button