متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کو پسند نہیں کہ کوئی ملک دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے

خلیج اردو
12 جنوری 2021
ایتھنز: متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات قانون کی حکمرانی کا احترام کرنے اور بین الاقوامی کنونشنز پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کی توثیق کرتا ہے اور اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے کہ کوئی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔

جمعرات کو یونانی دارالحکومت ایتھنز میں منعقدہ فلیا فورم 2021 سے خطاب میں الہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے مشرقی بحیرہ روم اور عرب خطوں کی سلامتی اور استحکام پر خصوصی زور دینے کے ساتھ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ کانفرنس میں سعودی عرب ، بحرین ، مصر ، یونان ، قبرص اور فرانس کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔

الہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کانفرنس دونوں خطوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجوں اور بحرانوں کے درمیان ہو رہی ہے اور اس حوالے سے سنجیدہ اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے ۔ ترقی ، سلامتی ، استحکام اور امن کے قیام اور حصول کیلئے دانشمندانہ ، حقیقت پسندانہ اور متوازن انداز میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون میں اضافے کی اہمیت پر زرور دیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا کو درپیش اہم مسےلہ کورونا وائرس سے جس کے آغاز سے ہی متحدہ عرب امارات نے نہ صرف داخلی سطح پر انقلابی اقدامات سے زیادہ نقصان ہونے سے ملک کو بچایا بلکہ عالمی سطح پر انسانی جانوں کے تحفظ اور اس کے مختفل اثرات کے انسداد کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں تو نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بحران سے متعلقہ چیلنجوں پر قابو پانے اور تمام برادریوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کیلئے متعلقہ حکام کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

الہماشمی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے 129 سے زیادہ ممالک کو 1،760 ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے جس سے تقریبا 1. 17 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات بطور امن کا داعی ملک رواداری ، اعتدال پسندی اور بقائے باہمی کے ثقافت کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے اور ان کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدمات کرنے ہوں گے۔

وزیر مملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی اور عالمی امن کے قیام اور بحالی کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ فلیا فورم 2021 کے دوران ہم آہنگی کی سطح موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز پر قابو پانے کیلئےے تمام شریک ممالک کی مشترکہ سیاسی وابستگی اور مخلصانہ کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button