
خلیج اردو
12 فروری2021
دبئی : دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو وہ قونصلیٹ کا غیر ضروری دورہ نہ کریں۔
ایک اعلامیہ میں سفارتخانے نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے۔ حکام کی جانب سے ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ ہدایات ملک میں حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ کی وجہ سے جاری کیے گئے ہیں۔
@IndembAbuDhabi @MEAIndia pic.twitter.com/WCI8InfLWo
— India in Dubai (@cgidubai) February 11, 2021
قونصل خانہ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے صحت کے حکام کی طرف سے وقتا فوقتا کورونا سے بچاؤ کے اقدامات اور ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ان ہدایات میں چہرے کے ماسک پہننا ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ، عوامی اجتماعات سے اجتناب کرنا شامل ہیں۔
قونصلیٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی برادری کے ممبران جو کسی بھی قونصل خانہ کی خدمت کیلئے قونصل خانے جانے کے خواہاں ہیں ، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک انتہائی ضروری نہ ہو تب تک مشن دفتر جانے سے گریز کریں۔ کسی بھی سروس کیلئے قونصلی خانے کے الیکٹرانک چینلز کا استعمال کریں اور ان کی مدد سے ہی دفتر جانے کے بجائے انلائن اپنے مسائل حل کرائیں۔
اس حوالے سے پی بی ایس کے کا ٹول فری نمبر 80046342 ، پی بی ایس کے کا موبائل اپلیکیشن ، ویب سائیٹ pbsk.dubai@mea.gov اور واٹس اپ نمبر 054-3090571 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Source : Khaleej Times







