خلیج اردو آن لائن:
کھلے میدان میں لوگوں کو اکٹھا کرنے اور کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کے الزام میں دبئی پولیس نے ایک ٹور آپریٹر پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کر دیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد فور وہیل گاڑیوں کے ڈرائیور صحرا میں ایک جگہ پر جمع ہیں اور حال ہی میں نافذ کیے گئے کورونا ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
.@DubaiPoliceHQ, in cooperation with @dubaitourism, fines a tour operator AED 50,000 after being found organising an outdoor gathering without adhering to precautionary measures. pic.twitter.com/0XaPt4rGl7
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) February 12, 2021
یاد رہے کہ دبئی میں حال ہی میں نافذ کیے گئے قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی پارٹٰی، تقریب یا اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 10 لوگوں کے شرکت کرنے کی اجازت ہے۔
Source: Khaleej Times







