متحدہ عرب امارات

دبئی کا یہ ہوٹل اپنے صارفین کو ہر قسم کے کھانے مفت کیوں فراہم کر رہا ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کا ایک ہوٹل مال آف ایمریٹس میں اپنی نئی برانچ کے افتتاح کی خوشی میں اپنے صارفین میں ہر قسم کے کھانے بلکل مفت فراہم کر رہا ہے۔

کھاؤ گلی نامی یہ ریستوران اپنی تیسری برانچ 16 فروری بروز منگل مال آف ایمریٹس میں کھولے گا۔  اس خوشی کے موقع پر ریستوران مہمانوں کو مدعو کر رہا تاکہ وہ آئیں اور ہوٹل کے کھانوں مفت میں لطف اندوز ہوں۔

مفت کھانے کی آفر حاصل کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

اس ریستوران کی لانچنگ کے دن اس آفر سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو صرف انسٹاگرام پر کھاؤ گلی کو ٹیگ کرنا ہوگا۔

ریستوران کے مالک کا اس آفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "ہم کھانے کے شعبے میں مکمل طور پر سبزیوں پر مشمتل کھانوں کو متعارف کروا کر خوش ہیں۔ اور اس خوشی میں "آج کی پارٹٰی ہماری طرف” سے ہوگی۔

ریستوران مالک کا مزید کہنا ہے تھا کہ ہمارے صارف ہمارے لیے با اثر لوگ ہیں اور انہیں خوشی ہوگی اگر ان کے مہمان ریستوران کے حوالے سے دوسروں کو آگاہ کرتے ہیں تو۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا گیا ہے۔ اور کھانے کے ٹیبلوں کو ایک دوسرے تین میٹر کی دوری پر رکھا گیا ہے۔ اور دیگر قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس ریستوران کے مالک ایک بھارتی جوڑا ہے۔ دونوں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے تاہم انہوں نے اپنی نوکریاں چھوڑ کر اپنی پسند کا کاروبار کرنے سوچا، اور بھارتی کھانوں پر مشتمل ریستوران کا آغاز کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button