خلیج اردو
28 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رزلٹ لازمی قرار دیا ہے۔
پاکستان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے علاوہ تمام خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے 5 اکتوبر سے ضروری ہو گا کہ ان کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ پچھلے 96 گھنٹوں میں منفی آیا ہو۔
مسافر پاس ٹریک اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں اپنے معلومات درج کریں۔
International travellers coming to Pakistan (effective 5th Oct 2020) will be required to:
1. Download the "Pass Track App" and fill out info
2. Have a negative COVID-19 RT-PCR test (travelers from some countries are exempt from this).More info: https://t.co/HGlWSu1p5r
— Faisal Sultan (@fslsltn) September 25, 2020
پاکستان نے 38 ممالک کو ان ضوابط سے استثنیٰ دی ہے۔ ان ممالک میں سعودی عرب ، آسٹریلیاء ، کنیڈا ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان ، ملائشیاء ، نیوزی ، ناروے ، جونبی کوریا ، سنگاپور ، سری لنکا ، سویڈن ، تھائی لینڈ ، ترکی اور دیگر مممالک شامل ہیں۔







