متحدہ عرب امارات

شارجہ کے حکمران نے مزدوروں کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

خلیج اردو
28 ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ کے حکمران عزت مآب شیخ سلطان بن محمد آل قاسیمی نے فرمان جاری کیا ہے کہ آل قدوسیہ ضلع کو مزدروں اور فیملیز کے بغیر رہنے والوں سے خالی کیا جائے۔

سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ سلطان نے یہ حکم ایک امارات خاتون کی جانب سے شکایت کے بعد جاری کیا ہے۔ ان ہدایات پر عمل 27 ستمبر سے ہوگا۔ پولیس اور بلدیہ کی ٹیمیں فیصلے پر عمل درآمد کرائیں گی۔

گزشتہ روز اتوار کو ایک ریڈیو پروگرام میں ایک اماراتی خاتون نے بتایا کہ وہ مزدروں اور بغیر فیملی کے رہنے والے افراد کی وجہ سے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں جس کے بعد شارجہ کے حکمران نے اسی وقت حکم جاری کیا کہ مزدروں اور بغیر فیملیز کے افراد کو ضلع میں رہائش نہ دی جائے اور اییسے افراد کو وہاں سے نکالا جائے۔

انہوں نے پولیس اور بلدیہ کو حکم پر فوری عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button