متحدہ عرب امارات

دبئی کے ایک ہوٹل کا اپنی دن بھر کی کمائی اپنے ملازمین میں تقسیم کرنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایک چھوٹے ریستوران وبا کے دوران نا صرف اپنے تمام ملازمین کی نوکریاں برقرار رکھیں بلکہ اب اس نے جمعرات کے روز شروع ہونے والے ویت نام کے نئے قمری سال کی خوشی میں ریستوران کی دن بھر کی کمائی اپنے ملازمین میں بانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویت نامی فوڈیز ہوٹل کی مالک للی ہووا گیگین  کا کہنا ہےکہ نیا قمری سال ایک تہوار کا موقع ہوتا ہے۔ جب لوگ اپنے خاندان کے افراد کو ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو لال لفافے دیتے ہیں جن میں پیسے ہوتے ہیں۔

للی کا کہنا تھا کہ "اپنے اسٹاف کو ظاہر کرنا نہایت اہم ہےکہ آپ انکا خیال کرتے ہو اور انکی کوششوں کی قدر کرتے ہو۔ اور وبا کی وجہ سے ہمارے اسٹاف تقریبا ایک سال کے لیے اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پایا۔ لہذا میں اپنے دن بھر کے منافعے کو اپنے ملازمین کے درمیان تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ نیا قمری سال منا سکیں”۔

گو کہ اس ریستوران میں کام کرنے والے تمام باورچی ویت نامی ہیں لیکن اس ریستوران کی دونوں برانچوں میں فلپائینی، پاکستانی اور انڈین بھی کام کرتے ہیں۔

للی نے بتایا کہ ویسے تو جے ایل ٹی اور ڈاؤن ٹاؤن میں ریستوران رات 11 بجے بند ہوجاتا ہے کہ لیکن خاص دن کے موقع پر ریستوران بند کرنے کے وقت کا اختیار ملازمین کو دیا جائے گا اور دن بھر کی آمدنی ان کے درمیان تقسیم کر دی جائے گی۔

اس ریستوران میں 42 ملازمین کام کرتے ہیں اور اس وبا کے پورے سال کے دوران کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا گیا تھا۔ بلکے ہوٹل نے تمام ملازمین کو ہوٹل کی رہائش گاہ میں منتقل کر دیا تھا اور انہیں کام کی جگہ پر آنے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button