خلیج اردو
16 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کے حوالے سے کافی حوصلہ افزا سروے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ آدھی آبادی کو یقین ہے کہ کورونا ویکسین کی خوراک لینے کے بعد وہ اعتماد کے ساتھ سفر کر پائیں گے اور انہیں وائرس لاحق نہیں ہوگا۔
76 فیصد آباد کو اعتماد ہے کہ ویکسین سے معمولات زندگی واپس لوٹے گی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کے حوالے بسے 50 فیصد آبادی کو لگتا ہے کہ ویکسین سے اس کا علاج ہو پائے گا۔
جنوری میں کیے جانے والے ایک انلائن سروے جو یوگو نے کرایا تھا ، میں 1000 سے زائد افراد نے حصہ لیا اور اس سروے کا مقصد ویکسین کے بارے میں لوگوں کی رائے جاننا تھا۔
سروے رپورٹ کے مطابق 58 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ کورونا وائرس کے اتنے زیادہ سائیڈ افیکٹس نہیں ہوں گے۔ 55 فیصد کا خیال ہے کہ کورونا ویکسین انہیں اور ان کی فیملیز کو محفوظ بنائے گی۔
43 فیصد نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کورونا سے متائثر ہونے کا ان کا خوف ویکسیشن کے ذریعے دور ہو جائے گا۔ 55 فیصد نے بتایا کہ ویکسین سے وہ دوسروں کے مقابلے میں خود کو محفوظ سمجھیں گے۔ 52 فیصد رہائیشیوں کو ویکسین کی سیفٹی اور ایفیشنسی وہ بنیادی محرک ہیں جس سے وہ خود کو دوسروں کے مقابلے میں محفوظ تصور کرتے ہیں۔
46 فیصد افراد خوش ہیں کیونکہ انہیں ویکسین بالکل مفت میں دی جارہی ہے۔ یہ مفت ہونے کے ساتھ آسانی سے مختلف مراکز پر دستیاب ہیں۔ 37 فیصد آبادی کا خیال ہے قومی ویکسینشن پروگرام میں حصہ لینا ان کی ذمہ داری ہے۔ 33 فیصد افراد اس وجہ سے ویکسینشن میں حصہ لیں گے کیونکہ یہ ان کی معاشرتی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روز تک ملک میں 5086835 افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔
Source : Khaleej Times







