متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک خاتون کے پیٹ سے 3 اشاریہ 5 کلوگرام وزنی رسولی نکال دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے ڈاکٹروں نے مہارت سے آپریشن کر کے ایک 50 سالہ خاتون کے پیٹ سے 3 اشاریہ 5 کلوگرام وزنی رسولی نکال دی۔ رسولی موذی مرض کینسر پر مشتمل تھی۔ جس کے باعث کا خاتون کا بچنا مشکل تھا۔

تاہم ماہر ڈاکٹروں نے آپریشن خطرہ مول لے کر خاتون کی جان بچا لی۔

خاتون کے پیٹ میں رسولی اتنی بڑی ہو چکی تھی کہ وہ  حملہ نظر آتی تھی۔ وہ علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں جاتی رہی لیکن رسولی کے بہت بڑھ جانے اور پچیدگیوں کو دیکھتے ہوئے کوئی ہپستال خاتون کا علاج کرنے لیے تیار نہیں تھا۔

تاہم، پھر خوش قسمتی سے خاتون کو کلیولینڈ کلینک ابوظہبی میں داخل کر لیا گیا۔ جس وقت اسے ہسپتال میں داخل کیا تب اسے اس تکلیف سے گزرتے سات ماہ ہوچکے تھے۔

اس رسولی کے بننے کی علامات ایک سال پہلے محسوس ہونے لگی تھیں، جیسا کہ بھوک کا ختم ہوجانا، بار بار اسہال کی شکایت ہونا، وزن کم ہونا، نقاہت رہنا اور اکثر قے کی سی کیفیت رہنا۔

اس بیماری کی وجہ سے خاتون کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی تھی۔ وہ ہر وقت تکلیف میں رہتی۔ وہ سو نہیں پاتی اور روز مرہ کے کام سر انجام  نہیں دے پاتی تھی۔

تاہم، رپورٹ سے پتہ چلا کہ خاتون کو لبلبہ کا کینسر ہے۔

خاتون کے معالج ڈاکٹر نوید احمد نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ خاتون کو جب ہسپتال لایا گیا تو بہت کمزور تھی۔ اس کا معدہ اتنا پھیل چکا تھا کہ وہ خود کو حملہ محسوس کرتی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر خاتون کے علاج میں 2 سے 3 ماہ کی مزید تاخیر ہوجاتی تو خاتون کی جان جا سکتی تھی۔

تاہم، ماہر ڈاکٹروں نے اس پیچدہ آپریشن کو کر کے خاتون کی زندگی بچا لی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا کہ خاتون کی اب کیمو تھراپی کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد اسے مانیٹرنگ کے لیے وقفے وقفے سے اپنا چیک اپ کرواتے رہنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button