خلیج اردو آن لائن:
دبئی بلدیہ کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 5 شیشہ کیفوں اور 1 لانڈری کی دکان کو بند کردیا گیا ہے۔
دبئی میونسپلٹی جانب سے کی گئی انسپیکشن کے دوران 2 ہزار 310 کاروباری مراکز کی انسپیکشن کی گئی تھی جس میں سے 2270 مراکز مکمل طور پر کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا نظر آئے۔
تاہم، ان میں سے 8 پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا،
جبکہ 26 کو وارننگ جاری کی گئی اور 6 کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کے باعث بند کردیا گیا ہے۔
بند کیے گئے شیشہ کیفے انٹرنیشنل سٹی اور ٹریڈ سنٹر 1 کے علاقوں میں واقع تھے۔ جب کہ بند کی گئی لانڈری حور ال انز کے علاقے میں واقع ہے۔
#DubaiMunicipality closed 5 shisha cafes and one laundry for failing to comply with the precautionary measures. Violated 8 institutions, issued 26 warnings, while 2,270 institutions were eligible for the approved requirements during 2,310 visits on Nov 10. pic.twitter.com/4IjX6KBCk5
— بلدية دبي | Dubai Municipality (@DMunicipality) November 11, 2020
Source: Khaleej Times







