متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کسیز کی تعداد میں اچانک اضافہ ، ڈاکٹروں نے الرٹ جاری کر دیا

خلیج اردو
04 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی تعداد میں اچانک خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے اعدادوشمار تشویشناک ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے عوام کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق امارات میں 1231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ تین مہینوں میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

آر اے کے اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جین مارک گیئر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ لوگوں کی برداشت کا خاتمہ ہے جہاں وہ اس وبائی مرض سے تھک چکے ہیں اور وہ معمول کی زندگی کیلئے رسک لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے دنیا بھر میں ایک بڑی تعداد میں لوگ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ کورونا عام زکام کے مقابلے کافی خطرناک ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی بہترین حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ ایسی دور اندیش قیادت نہیں ہوتی۔ بہت سے ممالک میں مطلوبہ احداف حاصل نہیں ہوئے۔ ان کا طریقہ کار منظم نہیں تھا۔

ڈاکٹر جین مارک نے کہا کہ چونکہ بہت سی سہولیات اب دوبار کھلی جارہی ہیں تو ایسے میں عوام پر ذمہ داری بھی بڑھ گئیں ہیں اور لوگوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممالک میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ پہلے سے طے شدہ بات ہے۔

ڈاکٹروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلیئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔ اس کے سوا کوئی اور راستی نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button