متحدہ عرب امارات

یوروپ سے تعلق رکھنے والا بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ عامر میکی دبئی میں گرفتار

دبئی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ اور قتل کے کئی مقدمات میں ملوث عامر میکی کو حراست میں لیا

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ عامر میکی دبئی میں گرفتار، دبئی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ اور قتل کے کئی مقدمات میں ملوث عامر میکی کو حراست میں لیا ہے۔ عامر میکی کا تعلق جرائم کی دنیا کے بہت بڑے مجرم رضوان التاگی سے جڑا ہوا ہے جسے 2019میں متحدہ عرب امارات میں ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

اب دبئی پولیس نے ایک سٹنگ آپریشن کے دوران عامر کو اسکی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس نے اس حوالے تصدیق بھی کردی ہے۔

میڈیا آفس کے مطابق مجرم کو گرفتار کرنے سے پہلے اس کی حرکات و سکنات پر کئی روز تک نظر رکھی گئی۔ اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں عامر کو گھر کے باہر کوڑا دان میں کچرا پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے عالوہ آپریشن کے دوران اس کو گرفتار کیے جانے کے دوران کی بھی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

سویڈش پولیس نے بھی عامر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ عامر ڈنمارک کے قریب مالمو میں ایک گینگ کا سرغنہ تھا اور آجکل جنوبی سپین میں بھی منشیات کا ایک گینگ چلا رہا تھا، سپین میں عامر میکی پر دو لوگوں کے قتل کا بھی مقدمہ درج ہے۔

عامر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مخالفین کے اڈوں پر بم دھماکے بھی کروائے تھے۔ دبئی میڈیا ہاؤس کے مطابق عامر کو تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ عامر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کورونا کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک بند تھی۔ اس دوران قانونی ٹیم بھی وہاں موجود تھی۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس گرفتاری سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ انتظامیہ کسی بھی طرح کے مجرموں کو دبئی میں رہنے نہیں دے گی چہے انہوں نے جرم اس زمین پر کیے ہوں یا نہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button