
خلیج اردو
دبئی پولیس کا ننھی بچی کا خواب پورا، 3 سالہ سارہ کو لگژری پیٹرول کاروں میں خصوصی سیر کرائی گئی
دبئی پولیس نے تین سالہ سارہ کا خواب سچ کر دیا جس نے پولیس کی وردی پہننے اور شہر میں لگژری پیٹرول کاروں میں گھومنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سارہ نے یہ خواہش اسپتال میں ہونے والے ایک کمیونٹی ایونٹ کے دوران ظاہر کی تھی جس پر دبئی پولیس نے فوری اقدام کیا۔
پولیس حکام نے سارہ اور اس کے اہلخانہ کو دبئی پولیس جنرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز مدعو کیا، جہاں انہیں یادگاری تحفہ اور دبئی پولیس کی وردی پیش کی گئی۔ اس کے بعد سارہ کو دبئی پولیس کی لگژری پیٹرول گاڑیوں میں شہر کی سیر کرائی گئی اور اس موقع پر یادگاری تصاویر بھی لی گئیں۔







