
خلیج اردو
دبئی میں شہریوں کے لیے روزانہ پارکنگ کی مشکلات کے حل کے طور پر پارکن نے 9 نئے سبسکرپشن پیکجز کا اعلان کر دیا ہے جو ایک ماہ سے لے کر ایک سال تک کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شہری اپنی سہولت کے مطابق آن لائن درخواست دے کر مطلوبہ زون کے مطابق سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔
روڈسائیڈ اور پلاٹس پارکنگ زون A، B، C، D میں دستیاب ہوگی جہاں گاڑیوں کو روڈ پر 4 گھنٹے اور پلاٹس میں 24 گھنٹے پارک کیا جا سکے گا۔ صرف پلاٹس پارکنگ کی سہولت زون B اور D میں 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ دبئی سلیکون اویسس اور دبئی ہلز کے رہائشیوں کے لیے بھی خصوصی پیکجز دیے گئے ہیں۔
ملٹی سٹوری پارکنگ کے لیے سالانہ فیس 8,400 درہم مقرر ہے جبکہ وسل رئیل اسٹیٹ زون کے لیے سالانہ فیس 2,800 درہم ہے۔ طلبہ اور تعلیمی اداروں کے عملے کو سالانہ فیس میں نمایاں رعایت دی گئی ہے۔







