سپورٹس

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی

خلیج اردو
پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ 134 رنز کے ہدف کا تعاقب میزبان ٹیم نے آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔

میچ کے ہیرو جیسن ہولڈر رہے جنہوں نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ اب ایک فیصلہ کن معرکہ ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں برتری کے لئے میدان میں اتریں گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button