
خلیج اردو
غزہ: اسرائیل کی جانب سے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ فرانس، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور یمن سمیت کئی ممالک میں شہریوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کی۔
سڈنی میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے اور اس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔







