
خلیج اردو
کراچی: جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دیا، جسے جنوبی افریقہ چیمپئنز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز نے 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جین پال ڈمنی نے بھی 50 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔
پاکستان کے باؤلرز جنوبی افریقہ کے جارحانہ کھیل کا سامنا نہ کر سکے اور فائنل یکطرفہ ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ چیمپئنز کی یہ فتح ان کے تجربہ اور مہارت کا مظہر بنی۔





