
(خلیج اردو ) دبئی میں ورکر نے چھٹی نہ دینے پر ورک شاپ کے مالک کو قتل کردیا(خلیج اردو ) دبئی میں ورکر نے چھٹی نہ دینے پر ورک شاپ کے مالک کو قتل کردیا ہے ۔
ورکر جس کی عمر 21 سال ہے اور مشرقی یوپ سے تعلق رکھتا ہے کو ورک شاپ کے مالک کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ورکر نے پہلے ورک شاپ مالک کو چھری کے وار سے زخمی کیا اور پھر ہتھوڑے سے اس کا سر کچل دیا ۔
یہ ورک شاپ القوس کے انڈسٹریل ایریا میں واقع ہے جبکہ مجرم کو بنی یاس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
مجرم نے بتایا کہ جب اس نے باس سے چھٹی کی بات کری تو اس نے مجھے انکار کیا اور کہا کہ ورک شاپ سے نکل جاو جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے دروازہ بند کر کے انتہائی قدم اٹھایا ۔
جرم کرنے کے بعد وہ ائیر پورٹ گیا مگر سفری پابندیاں عائد تھی جسکے بعد وہ ایک مسجد میں گیا ۔مسجد کے بعد اس نے اپنے سفارتخانے کا راستہ لیا جہاں سے اس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
ورک شاپ کے دو ملازموں نے بتایا کہ ہم سپر مارکیٹ گئے تھے جب واپس آئے تو باس کی لاش کو دیکھا ۔ لاش کو پلاسٹک میں لپیٹا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مجرم نے متحدہ عرب امارات سے نکلنے کے لئے معلومات حاصل کی ۔ مجرم نے ورک شاپ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی معلومات حاصل کی ۔
مجرم کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے اور عدالت نے اسکو پولیس کی تحویل میں رکھتے ہوئے 4 اکتوبر کو کیس کی سماعت رکھی ہے ۔
Source : Khaleej Times







