
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کمپنی ویزہ کینسل کرنے کے بعد ورکرز کو کام پر نہیں رکھ سکتی کیونکہ یہ قانونی طور پر جرم تصور کیا جاتا ہے ۔ اگر ویزہ کینسل کرنے کے بعد ورکرز کو کام پر رکھا جائے تو کمپنی کو 50 ہزار درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے ۔
اگر کمپنی ویزہ کینسل کرے تو کمپنی اور ورکر کے درمیان کنٹریکٹ ختم ہوجاتا ہے جس کے بعد کمپنی کسی طور پر بھی ورکرز کو کام کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی اگر کمپنی ایسا کرتی ہے تو یہ منسٹیریل قرارداد نمبر 765 کے آرٹیکل 1 (1) ،(3) اور (2) کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی ۔
کنٹریکٹ کرتے وقت کمپنی ویزہ کینسل کرنے سے پہلے ایک مہینے کا وقت دے سکتی ہے اگر کنٹریکٹ میں محدود ہو تو کینسل کرنے کے لئے ایک مہینہ وقت دینا کمپنی پر واجب نہیں ۔ اگر کنٹریکٹ لامحدود ہو تو ایک مہینہ پہلے کمپنی کو دینا ہوگا جب ورکر کا ویزہ کینسل کرے ۔
Source :Khaleej Times







