متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے اگر آپ سے کچھ گم ہو جائے تو وہ کیسے اور کہاں سے ملے گا؟

خلیج اردو
06 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے لوگوں سے اکثر کوئی چیز گم ہو جاتی ہے یا کسی کا کچھ کھویا ہوئے آپ کو مل جاتا ہے، ایسے میں مالک تک چیز پہنچانا اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بن جاتی ہے۔

سال 2018 میں ایک امریکی سیاح کا پرس دبئی میں کھو گیا تھا جس کی اطلاع جب دبئی پولیس کو دی گئی تو ہر اس پوئنٹ پر اسے تلاش کیا گیا جہاں وہ گئی تھی۔ آخرکار ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے وہ مل گیا تھا۔

2018 میں شارجہ میں جب ایک معمر شخص نے غلط جگہ گاڑی پارک کی اور پھر اسے یاد نہیں رہا کہ کہاں پارک کی تھی تو پولیس نے تلاش میں معانت کی اور اس کی پریشانی حل کی۔

تو اس بات سے قطع نظر کی آپ سے کیا چیز گم ہو گئی ، تلاش کرنے کا طریقہ ہم بتاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ہر پولیس محکمہ کا لاسٹ اینڈ فاؤنڈ کا سیکشن ہوتا ہے جہاں اگر آپ سے کچھ گم ہو جائے یا کچھ آپ کو مل جائے تو آپ وہاں اطلاع کر سکتے ہیں اور اکثر شکایت کنندگان کا مسئلہ یہاں سے حل ہو جاتا ہے۔

پولیس سے رابطہ کرنے کا اگر کوئی طریقہ آپ کےپاس نہیں ہے تو آپ کسی بھی قریبی پولیس اسٹیشن جا سکتے ہیں۔ تاہم ان سے رابطہ کیلئے 901 پر کہیں سے بھی امارات میں رہتے ہوئے کال کی جا سکتی ہے۔

ابوظبہی پولیس کال سنٹر 8003333 جبکہ [email protected] پر ابوظبہی پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

دبئی پولیس کی ویب سائیٹ http://www.dubaipolice.gov.ae یا دبئی پولیس کے آفیشل ایپ پر ان کو گم شدہ چیز کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

آپ امارات میں رہتے ہوئے کہیں سے بھی وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ یا ان کے سوشل ایپ سے رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ WWW.moi.gov.ae ہے۔اس کیلئے متعلقہ شخص کو اپنے امارات شناختی کارڈ سے رجسٹر ہو کر لاسٹ اینڈ فاؤنڈ کے سیکشن میں جاکر سہولت سے مستفید ہونا ہوگا۔

اگر کسی ٹیکسی یا پبلک ٹرانسپورٹ میں آپ سے کچھ کھو جاتا ہے تو اس کیلئے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے سے رابطہ کرکے اپنی مشکل کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

دبئی آر ٹی اے کلا نمبر 8009090 جبکہ ابوظبہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے 80088888 جبکہ انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر سے 600535353 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح شارجہ میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نمبر 600522282 ، عجمان ٹرانسپورٹ 600599997 ، راس الخیمہ 8001700 ، فجیرہ ٹرانسپورٹیشن کارپوریشن کا نمبر 092244411ہے جس سے رابطہ کرکے کسی چیز کے گم ہونے یا ملنے کی شکایت درج کی جا سکتی ہے۔

اگر کسی عوام مقام جیسے پارک ، ہوٹل ، چوک ، کیفے وغیرہ میں کچھ گم ہوجائے تو بہتر آپشن یہی ہے کہ وہاں جاکر پوچھا جائے۔

Source : Gilf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button