متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پہاڑی سے چار سیاخوں کو بچا لیا گیا

(خلیج اردو ) راس الخیمہ ریسکیو ٹیم نے وادی نقب سے چار سیاخوں کو بچا لیا جنکی پہاڑی پر چڑھتے ہوئے حالت غیر ہوگئی تھی ۔

راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر این چیف بریگیڈئر عبداللہ خامیس آل حدیدی نے بتایا ہے کہ راس الخیمہ پولیس کو یورپی اور ایشیائی باشندوں کی جانب سے اطلاح موصول ہوئی جنکی پہاڑی پر چڑھتے ہوئے حالت غیر ہوگئی تھی ۔ راس الخیمہ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے چار سیاخوں کو پہاڑی سے اٹھا کر محفوظ جگہ پر منتعقل کردیا جہاں سے انکو اسپتال پہنچایا گیا ۔

پولیس کی جانب سے سیاخوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ زیادہ سخت پہاڑوں پر ٹریکنگ سے پرہیز کریں اور پہاڑی پر چڑھنے سے پہلے ٹرینگ اور احتیاتی تدابیر سے ضرور رہنمائی حاصل کریں ۔

سیاخوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے پولیس کو ضرور آگاہ کریں اور اپنے ساتھ موبائل فون ،سیٹلائٹ فون ،سیھٹی اور خوراک کا سامان رکھنا نہ بولیں ۔ سیاخوں کو چاہئے کہ ٹریکنگ سے پہلے انٹرنیٹ پر معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ کسی بھی آنجہانی صورتحال سے بچا جاسکے ۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button